مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی، وفاقی وزیر نے بڑی دھمکی دے دی

کراچی (آن لائن ) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو کئی بار معاف کیا، لیکن اب بہت ہوگئی، آج ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے ، اْن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لاؤں گا۔ علی زیدی نے پی ایس پی سربراہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے سیاسی ماضی سے سب واقف ہیں، وہ دھمکیاں دینے کے بجائے سیاسی رہنما بنیں۔ کرپشن اور ٹیکس چوری سے متعلق مفتاح اسماعیل کے الزامات پر علی زیدی طیش میں آگئے، کراچی میں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے مفتاح اسماعیل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا اور کہا کہ جمعرات کو اْن کی منی لانڈرنگ کے ثبوت سامنے لائیں گے۔ علی زیدی نے کراچی بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کے انتخابی دفتر کے سامنے ہونے والی فائرنگ کی مذمت کی، اس کے ساتھ ہی مصطفیٰ کمال کو اپنا لہجہ درست کرنے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کیلئے پرامید ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اس حلقے میں کبھی کچھ نہیں کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close