پاکستان میں کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں موجود، لوگ ویکسین کیوں نہیں لگوا رہے؟ ڈاکٹر فیصل سلطان پریشان ہو گئے

اسلامآباد (آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ ویکسین کی موجودگی کے باوجود اب تک صرف بیس لاکھ ڈوز لگائی گئیں، شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویکسین لگوائیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اب تک پاکستان میں 20 لاکھ کرونا ڈوز لگ چکی ہیں جب کہ گزشتہ روز پاکستان میں ایک لاکھ سترہ ہزار شہریوں کو کرونا ویکسین لگائی گئی۔انہوں نے بتایا کہ جون 2021 تک پاکستان پہنچنے والی ویکسین کی تعداد ایک کروڑ 87 لاکھ ہوجائے گی، اب تک پاکستان آنے والی ویکسین میں سے 78 فیصد ویکسین حکومت نے خریدی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ اپریل میں 30 لاکھ ویکسین ا?ئیں جبکہ مئی میں 67 لاکھ ویکسین اور جون میں 63 لاکھ ویکسین کی پاکستان ا?مد متوقع ہے۔اب تک صرف 20 لاکھ ویکسین لگائی ہے جب کہ پڑوسی ملک بھارت میں ایک سو تیس ملین ویکسین لگوائی جاچکی ہیں۔ پاکستان میں ڈیڑھ کروڑ ویکسین موجود ہیں لیکن عوام ویکسینیشن کروانے کیلیے تیار نہیں ہے، عوام کو چاہیے کے کرونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو دیکھ کر ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے ویکسینیشن کروائیں۔پاکستانی عوام 1176 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کرے، جس کے بعد انہیں ویکسینیشن اور ویکسین سینٹر سے متعلق ا?گاہی فراہم کردی جائے گی۔حکومت کی جانب سے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے تاکہ ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close