عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، اپوزیشن کو موقع مل گیا

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مشیر احتساب شہزاد اکبر سے بشیر میمن کے سوالات کا جواب دینے کا مطالبہ کردیا اور کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔ بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں جواب دیں ۔ انہوں نے کہاکہ گھٹیا انتقامی سازش کرنے، اداروں کو یرغمال بنانے اور عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دیں ۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم آپ ہیں، قوم کو جواب دو۔عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں، جواب دیں ۔ا نہوں نے مطالبہ کیاکہ عمران خان اور شہزاد اکبر پر آرٹیکل 6 لاگو ہوتا ہے، قانونی کارروائی کی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close