رسی جل گئی پر بل نہیں گئے، علی زیدی اور مصطفی کمال آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال آمنے سامنے آگئے۔چیئرمین پاک سر زمین پارٹی کے بیانات کے جواب میں علی زیدی نے سوشل میڈیا پر مصطفی کمال کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رسی جل گئی پر بل نہیں گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت گزر گیا جب اس قسم کی گیدڑ بھبکیوں سے کوئی مرعوب ہوتا تھا، کیا الیکشن سے پہلے ہی دل برداشتہ ہوگئے؟۔بعدازاں پریس کانفرنس میں یہ بھی علی زیدی نے چیئرمین پک سرزمین پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مصطفی کمال صاحب اپنا لہجہ درست کریں، مصطفی کمال کے سیاسی ماضی سے سب واقف ہیں، وہ دھمکیاں دینے کے بجائے سیاسی رہنما بنیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close