اسلام آباد (آئی این پی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پوری دنیا کے مسلم ممبران پارلیمنٹس کو خطوط ارسال کردیئے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے پوری دنیا کے مسلم ممبران پارلیمنٹس کو خطوط ارسال کردیئے ۔خطوط کے متن کے مطابق اسلامو فوبیا کے حالیہ واقعات کے حوالے سے دنیا کے 100 سے زائد مسلم ممبران پارلیمنٹس کو خطوط کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ، اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عالمی سطح پر مسلمانوں میں شدید بے چینی پھیل رہی ہے ۔خطو ط میں کہاگیا ہے کہ ان واقعات کا رونما ہونا انتہائی بدقسمتی ہے، موجودہ آزمائشی اوقات میں جب انسانیت مہلک کورونا وبائی بیماری سے نبردآزما ہے، ایسے اوقات میں اسلامو فوبیا کی صورت میں نفرت انگیز جذبات کو بھی طاعون کی طرح پھیلا جا رہا ہے۔ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی توہین اور دین اسلام کو بدنام کرنے کا مسلسل رجحان ، سوشل میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کے ذاتی اعتقادات پر حملے ہیں،، سپیکر قومی اسمبلی نے خطو ط میں کہاکہ عالمی رہنمائوں کے ذریعے اظہار رائے کی آزادی کے لبادے میں اس طرح کے نفرت انگیز سلوک کے صریح دفاع نے عدم اعتماد اور تقسیم کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تہذیبوں کے مابین غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے، انتہا پسندی اور تشدد کے جذبات کو بھی بڑھاوا دیا جا رہا ہے، چارلی ہیبڈو والے معاملہ کے نتیجے میں اس تباہی میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں