اسلام آباد(آئی این پی) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا ہے کہ معاون خصوصی شہزاداکبر کاپچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس آیا تو اس کا جواب دوں گا ،خود کہہ رہا ہوں اس سازش کی انکوائری ہونی چاہیے۔بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ شہزاداکبرکا پچاس کروڑ ہرجانے کا نوٹس آیا تو اس کا جواب دوں گا ،خود کہہ رہا ہوں اس سازش کی انکوائری ہونی چاہیے ، میں نے کوئی راز فاش نہیں کیا، نہ میرا کوئی ایجنڈا ہے نہ ہی مجھے کسی چیز کا لالچ ہے ،جب مجھے چیزیں ثابت کرنے کا کہا گیا تو مجھے پتہ ہے کہ کیسے ثابت کرنا ہے ، پولیس افسر رہا ہوں ، ہوسکتا ہے میرے پاس چیزیں پہلے سے ہی موجود ہوں ، میں ایسے ہی ہوا میں باتیں نہیں کر رہا ۔انہوں نے کہا کہ میرا مسلم لیگ (ن) سے کوئی رابطہ نہیں ، البتہ میرا چھوٹا بھائی 2018میں جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا ، آج جی ڈی اے اس حکومت کی اتحادی ہے ، میں پی ٹی آئی کے خلاف کیوں ہوں گا،وزیراعظم آتے جاتے رہتے ہیں ، ملک کے ادارے مستقل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر کوئی دباؤ نہیں نہ میں کسی سے ڈرتا ہوں ، میرا کسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں