پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کا مطالبہ تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(آئی این پی) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور پیپلزپارٹی کے درمیان بیک ڈور رابطے شروع ہوگئے۔ذرائع کے مطابق جمعیت علمائے اسلام و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعوی کیا ہے کہ پیپلزپارٹی یوسف رضا گیلانی کے معاملے پر نظر ثانی کرنے کو تیار ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) نے شہباز شریف کی مداخلت پر پی پی کی پی ڈی ایم میں واپسی پر رضامندی ظاہر کر دی، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کی کھل کر مخالفت نہیں کی۔شہباز شریف کا موقف ہے کہ پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی واپسی سے پی ڈی ایم مضبوط ہوگی۔دوسری جانب اتحاد میں شامل محمود خان اچکزئی، اختر مینگل، بی این پی بزنجو نے بھی آمادگی ظاہر کر دی ہے تاہم پیپلز پارٹی کی واپسی پر اویس نورانی اور پروفیسر ساجد میر نے تحفظات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کی واپسی کیلئے راہ ہموار کرنی شروع کر دی اور انہوں نے پی ڈی ایم کے دیگر قائدین کو آصف زرداری کے پیغام پر اعتمادمیں لیا۔ذرائع بتاتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم قائدین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پیپلزپارٹی استعفوں کے معاملے پر اپنے موقف پرقائم ہے۔دوسری جانب 29 اپریل کو ہونے والا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس عید کے بعد تک کیلئے مخر کردیا گیا ہے، آئندہ سربراہی اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کی شرکت بھی متوقع ہے۔خیال رہے کہ استعفوں اور سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کے اپوزیشن لیڈر بننے کے معاملے پر اپوزیشن اتحاد میں اختلاف ہوگیا تھا جس کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔پیپلزپارٹی نے بھی شوکاز نوٹس پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close