اسلام آباد(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن)کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہاہے کہ ان کا پاسپورٹ تو پہلے ہی قومی احتساب بیورو(نیب)کی تحویل میں ہے، پھر وہ باہر کیسے جاسکتے ہیں۔ بدھ کو نیب کی جانب سے احسن اقبال کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) پر ڈالنے کی سفارش پر احسن اقبال نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ان کا پاسپورٹ تو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے ، پھر باہر کیسے جانا ؟ نالائقو میرا پاسپورٹ کہیں گم تو نہیں کر دیا۔خیال رہے کہ نیب نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں ان کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق احسن اقبال کا نام ای سی ایل پر ڈالا جائے تاکہ وہ بیرون ملک نہ جا سکیں۔خیال رہے کہ احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس کمپلیکس کا کیس احتساب عدالت میں زیرسماعت ہے جب کہ اس کیس میں وہ ہائیکورٹ سے ضمانت پر ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں