افغان صدر اشرف غنی کے خفیہ دورہ پاکستان کا انکشاف، چکلالہ ائیربیس پر افغان صدر کے جہاز نے لینڈ کیا اور کس نے جہاز میں جاکر ان سے طویل ملاقات کی؟

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ ماہ پہلے افغانستان کے صدر اشرف غنی نے پاکستان کا خفیہ دورہ کیا تھا۔اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے دعویٰ کیا کہ اشرف غنی کے پاکستان کے کیے جانے والے خفیہ دوروں میں سے ایک کچھ ماہ پہلے ہوا تھا۔ ان کا طیارہ چکلالہ ایئر بیس پر آیا تاہم اشرف غنی اس سے باہر نہیں نکلے۔کامران خان کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خود طیارے کے اندر گئے اور اشرف غنی کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی۔اس دورے اور ملاقات کو خفیہ رکھنے کی خواہش اشرف غنی نے ظاہر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close