کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا کے دوران بینکوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیے۔سٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز بینک صبح نو بجے سے بنا کسی وقفے کے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج نے بھی ٹریڈنگ کا وقت صبح سوا نو سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کردیا ہے۔ سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز کاروبار صبح سوا نو سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کورونا کے دوران بینکوں کے نئے اوقاتِ کار جاری کردیے۔سٹیٹ بینک ترجمان کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز بینک صبح نو بجے سے بنا کسی وقفے کے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔ بینکوں میں ہفتہ اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں