کل چھٹی ہو گی، حکومت نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

کراچی(آئی این پی ) کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249میں ضمنی الیکشن(آج) جمعرات کو ہوگا، سندھ حکومت نے ضمنی ا نتخاب کے پیش نظر حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت ووٹرز کو سہولت فراہم کرنے کے لئے این اے 249 کراچی ویسٹ میں 29 اپریل کو کلوز ہالیڈی ہوگا۔واضح رہے کہ این اے 249 کی نشست تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فیصل واوڈا کے استعفے کے بعد خالی ہوئی ، حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کل ہوگی۔ مسلم لیگ(ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل،سربراہ پی ایس پی مصطفی کمال اور تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی کے درمیان کڑا مقابلہ متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close