گاڑیوں پر عائد ٹرانسفر فیس ختم، گاڑیوں کی لین دین کرنیوالوں کیلئے بڑی خبر آگئی

لاہور (آن لائن) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر میں اوپن لیٹر کے ذریعے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں چلانے کے رجحان کو ختم کرنے کے لئے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر پر عائد فیس کو ختم کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ ٹرانسفر فیس ختم کرنے سے شہری اپنی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بروقت ٹرانسفر کروا سکیں گے۔ تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ اس مد میں فی لیٹر پٹرول پر 1 سے ڈیڑھ روپے فیس لاگو کردی جائے۔ جس سے پورا سال حکومت کو ٹرانسفر فیس کی مد میں اربوں روپے کی آمدن متوقع ہوگی جبکہ ان دنوں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب اس مد میں صرف 60 کروڑ روپے سالانہ موصول کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close