شہباز شریف کی میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدید مذمت

لاہور (آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے میاں جاوید لطیف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید لطیف پارٹی کے مخلص ساتھی ہیں، انکی گرفتاری پر افسوس ہوا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا پارٹی کارکنان اور سیاسی رہنماوں کی گرفتاریوں سے حکومت کی بوکھلاہٹ صاف ظاہر ہوتی ہے،ملک اور معاشرے کو افہام و تفہیم، تحمل و برداشت اور ہم آہنگی کے جذبے آگے لے کر جاتے ہیںامید ہے کہ عدلیہ میاں جاوید لطیف کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close