حکومت کی تمام مساجد میں اعتکاف پر پابندی، لوگوں کو گھروں میں اعتکاف بیٹھنے کی ہدایت

لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب کی جانب سے کورونا وباء کی وجہ سے صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اور دیگر تمام مساجد پر اعتکاف پر پابندی عائد کر دی، لوگوں کو گھروں میں اعتکاف پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ منگل کو پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث صوبے بھر کی اوقاف کے زیر انتظام سمیت تمام مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، محکمہ اوقات و مذہبی امور نے ہدایت کی ہے کہ لوگ اعتکاف گھروں میں کریں اور مساجد میں گزشتہ سال کی طرح ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رہے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق کورنا وباء کی خطرناک تیسری لہر کی وجہ سے پنجاب کی مساجد میں اس بار بھی اعتکاف پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔(اح+م ا)

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close