وفاقی حکومت کا عیدالفطر پر 5چھٹیاں دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے عیدالفطر پر تمام سرکاری اور پرائیوٹ ملازمین کو پانچ تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا اعلان وفاقی وزیر فواد چودھری کی جانب سے کیا گیا،خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)نے عیدالفطر پر 7چھٹیوں کی سفارش کی تھی،این سی او سی نے وزارت داخلہ سے سفارش کی تھی کہ 10سے 16مئی تک عیدالفطر کی چھٹیاں دی جائیں،وزارت داخلہ چھٹیوں کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کرے گی جس کی منظوری کے بعد ہی وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن سے جاری ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close