پنجاب حکومت کا کورونا ویکسین خریدنیکا فیصلہ، کابینہ کمیٹی نے منظوری دے دی

لاہور(آئی این پی)پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین خریدنیکا اصولی فیصلہ کر لیا، لاہورکابینہ کمیٹی نے کورونا ویکسین خریدنیکی منظوری دے دی، تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا سے متعلق قائم کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وبا کی روک تھام کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، عوام کی زندگیوں کومحفوظ بنانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے پربھی غور کیا گیا،اجلاس میں کورونا ویکسین کی خریداری کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ کوروناویکسین خریدنے کیلئے 1ارب 50کروڑ روپے مختص کر دیئے ہیں، ویکسین خریداری کیلئے قواعدوضوابط کے مطابق فوری اقدامات کیے جائیں،وزیراعلی نے کہا کہ پنجاب میں جم بندکرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے اور دفاتر میں 50فیصد عملہ حاضرہوگا، اسپتالوں میں الیکٹوسرجری بندکر دی گئیں، اسپتالوں میں آکسیجن کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کیاجائیگا،وزیراعلی نے آکسیجن سلنڈر زائدنرخ پر فروخت کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آکسیجن سلنڈرکی ذخیرہ اندوزی کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی انتظامیہ آکسیجن سلنڈرکی مقررہ نرخوں پر دستیابی کویقینی بنائے،اجلاس میں ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری عملے کی بھرتی کی اصولی منظوری دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close