اسلام آباد(آئی این پی)کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں معمول کے طے شدہ آپریشن موخر کر دیے گئے، کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں طے شدہ سرجریز بند کر دی گئی ہیں ،سی ڈی اے اسپتال ، گورنمنٹ سروسز اسپتال میں بھی طے شدہ آپریشن بند کردیے گئے جب کہ پمز اور پولی کلینک میں بھی طے شدہ سرجریز پہلے ہی بند کی جا چکی ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طے شدہ سرجریز آئندہ نوٹیفیکشن تک بند رہیں گی ،طے شدہ سرجریز بند کرنے کا مقصد کورونا مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی یقینی بنانا ہے،انتظامیہ کے مطابق اس وقت پمز میں 151مریض کورونا وارڈز ،11ایمرجنسی میں اور پمز میں 7مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں،پولی کلینک میں کورونا مریضوں کے لیے مختص وینٹیلٹرز فل ہیں ،جب کہ کورونا وارڈز میں 28 مریض زیر علاج ہیں ،سی ڈی اے اسپتال میں کورونا کے 42 اورگورنمنٹ سروسز اسپتال کے کورونا وارڈ میں 15 مریض زیرعلاج ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں