سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کا وزیراعلی و صوبائی کابینہ کے ارکان کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا سکھر(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے وزیراعلی سمیت صوبائی کابینہ کے ارکان کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کی ادائیگی کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی تو عدالت نے احکامات پر عمل درآمد نہ ہونے پر اظہاربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ،سیکرٹری ایگریکلچر اورسیکرٹری فنانس کی تنخواہ بھی بندکرنیکاحکم دیا،نجی ٹی وی کے مطابق عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ ، سیکرٹری ایگری کلچر، سیکرٹری فنانس کی تنخواہ بھی بند کرنے کا حکم دیاہے، دوران سماعت ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے مزید مہلت مانگی تاہم عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ جب تک ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی جائے گی کابینہ کو بھی تنخواہ نہیں ملے گی،عدالت نے کیس کی سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close