آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

پشاور(آئی این پی ) پشاور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔جسٹس لعل جان کی سربراہی میں پشاور ہائی کورٹ کے فاضل بینچ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں کیپٹن(ر)محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت عالیہ نے کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ضمانت ملنے پر خوش ہوں، انصاف ملنے پر پشاور ہائی کورٹ کا شکر گزار ہوں، مدینہ منورہ میں مانگی گئی دعائیں قبول ہو گئیں۔واضح رہے کہ نیب کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ اور فنڈز میں خردبرد کی انکوائری کررہا ہے، نیب کی جانب سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاچکے تھے جس پر کیپٹن(ر)صفدر نے نیب گرفتاری سے بچنے کیلئے درخواست قبل ازگرفتاری دائر کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں