روسی کورونا ویکسین کی قیمت کتنے ہزارروپے مقرر کر دی گئی؟ اب شہری پرائیویٹ ویکسینیشن بھی کروا سکیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی کابینہ نے کورونا وائرس کی روسی ویکسین اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار 449 روپےمقرر کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں اسپوتنک کے دو انجیکشن کی ریٹیل قیمت 8 ہزار449 روپےمقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے بھی فوج تعیناتی کی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ روس کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران اسپوتنک ویکسین پاکستان کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close