اسلام آباد (پی این آئی ) حکومت میں اصلاحات کے تحت دوسال کے دوران 26 ہزار سے زائد سرکاری آسامیاں مستقل طور پر ختم کرنے کا انکشاف پیدا ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ نے وزراءکی مخالفت کے باعث مزید 71 ہزار آسامیاں ختم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے سویلین آرمڈ فورسز کے سٹرکچر اور تعداد پر نظرثانی کا سلسلہ شروع کیا ہے، سول ملازمین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس کا خزانہ بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات و سادگی اقدامات ڈاکٹر عشرت حسین نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ 26 ہزار 641 آسامیاں ختم کرنے سے 4 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ 71 ہزار آسامیاں مزید ختم کرنے سے 28 ارب روپے سالانہ کی بچت ہو سکے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں