کورونا سے جاں بحق ہونیوالے ملازمین کو کتنے لاکھ روپے ادا کئے جائیںگے؟ حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی )سندھ حکومت نے دوران ڈیوٹی کورونا سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت کابینہ کا اجلا س ہوا جس میں سرکاری ملازمین میں متعلق فیصلہ کیا گیا۔ یہ معاوضہ کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بھی ہوگا۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پولیس میں 24 ملازمین کوویڈ کی وجہ سے انتقال کرگئے ہیں۔سندھ کابینہ نے کورونا صورتحال کے پیش نظر صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے آرمی کی خدمات لینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ سندھ حکومت نے دوران ڈیوٹی کورونا سے وفات پانے والے سرکاری ملازمین کو 10لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close