کراچی(آئی این پی ) سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی ، محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی وزرات داخلہ کو فوج کی خدمات لینے کے لیے نیا خط لکھا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سید مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ کابینہ نے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کی منظوری دے دی جبکہ سندھ فیکٹریز ایکٹ2015اور سندھ شاپس اینڈاسٹیبلشمنٹ ایکٹ2015 میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔ ترجمان وزیراعلی نے کہا کہ ترامیم خواتین کی لیبرفورس میں شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرنیکیلئے کی گئی ، کابینہ نے ترامیم منظور کرکے اسمبلی بھیجنے کی منظوری دے دی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں