پی ٹی آئی ایم این اے قابو سے باہر ہو گیا، موبائل مارکیٹ میں دکاندار کو تھپڑ دے مارا

کراچی (آئی این پی ) کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے دکاندار کو تھپڑ دے مارا جب کہ ان کے محافظوں نے بھی دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئیان پر بندوق تان لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے اسلم خان کی جانب سے جھگڑے کے بعد مبینہ تشدد میں ملوث دکاندارپر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔ دوسری جانب جھگڑیکے بعد تاجر رہنما بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمیکے اندراج کے لیے تھانے جا پہنچے۔۔۔۔

بلوچ عوام کے لیے بڑی خبر،وزیراعظم آئندہ 24 گھنٹے میں بلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان بدھ کو امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے جبکہ مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج بدھ کو ایک روزہ دورے پر بلوچستان پہنچیں گے ، جہاں وہ امن وامان کی صورتحال اوربلوچستان کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے۔ بلوچستان کے دوران وزیراعظم ڈیرہ مرادجمالی بائی پاس سمیت ویسٹرن بائی پاس کوئٹہ ،زیارت موڑ اور کچ ہرنائی سنجاوی روڈ کا بھی افتتاح کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close