عامر لیاقت کا تیسری شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا ویڈیو پیغام جاری کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کے حوالے سے خبروں کی تردید کردی ۔اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام میں اپنے ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ ان کی صرف ایک شادی ہے جو طوبی سے ہے۔عامر لیاقت نے کہا کہ عورت کی لمبی زبان کا شکوہ تو سب ہی کرتے ہیں لیکن گونگی عورت سے کوئی شادی نہیں کرتا۔ سب یہی چاہتے ہیں کہ بولتی عورت سے شادی کی جائے۔انہوں نے شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ویسے بھی ابھی آپ سب میری چار پانچ شادیاں کروا چکے ہیں لیکن میری ایک ہی شادی ہے جو طوبہ سے ہے۔یاد رہےعامر لیاقت نے دوسری شادی کے بعد اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی اب ہانیہ خان نامی اداکارہ نے دعوی کیا ہے کہ وہ عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہیں۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت اور ان کی دوسری اہلیہ طوبی عامر پر الزامات عائد کیے ہیں۔ہانیہ خان نے واٹس ایپ گفتگو کے متعدد اسکرین شاٹس بھی سوشل میڈیا پر شیئر کئے ہیں اور طوبی عامر پر کالے جادو کے الزامات عائد کئے ہیں۔تاہم عامر لیاقت نے تیسری شاید کا دعویٰ مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close