اسلام آباد(آئی این پی)نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی)کے خصوصی اجلاس میں کورونا کے زیادہ پھیلائو والے شہروں میں لاک ڈائون کی تجویز پرغور کیا گیا، لاک ڈائون کا حتمی فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت کے بعد کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس ہوا،اجلاس میں کورونا کے پھیلا ئووالے علاقوں میں لاک ڈائون اور پابندیوں کی تجاویز پر غور کیا گیا ، پابندیوں میں بازاروں اور مالز کی بندش ، انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی مکمل بندش شامل ہے، فیصلہ تمام فریقین کی باہمی مشاورت کے بعد کیا جائیگا،اجلاس میں عید کی چھٹیوں میں عوام کی نقل و حمل کو محدود رکھنے اور سیاحت کا نظام مرتب کرنے پہ بھی غور کیا گیا،اجلاس میں کیمرج امتحانات کے معاملے پر فیصلہ کیا گیا کہ ایک امتحانی مرکز میں 50سے زیادہ امیدوار نہ بٹھائے جائیں ، این سی او سی نے وزارت تعلیم سے درخواست کی کہ کیمرج امتحانات منعقد کرواتے ہوئے تمام تر حفاظتی تدابیر کے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،اجلاس میں بتایا گیاکہ آکسیجن کی فراہمی کومسلسل نگرانی کے ذریعے یقینی بنایا جا رہا ہے،کورونا وبا کے پھیلائو کے سبب مستقل دبا ئوکا شکار صنعتی شعبے کیلئے امدادی پیکج مرتب کرنے کے لیے وزرات تجارت کو تجاویز مرتب کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں