؎لاہور(پی این آئی)ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے جیل سے رہائی کے بعد پارٹی رہنماؤں اور ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، اور صلاح مشورے کا آغاز کر دیا ہے، شہباز شریف کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ شہباز شریف کسی ذمہ داری کو سنھبالنے کی تیاری کر رہے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی جس دوران ملکی مجموعی صورتحال ،مہنگائی اور کورونا لہر میں شدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیر کو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پارٹی رہنمائوں اور ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں انجینئر خرم دستگیر خان، چوہدری برجیس طاہر، ملک پرویز، شائستہ پرویز، علی پرویز شامل تھے ۔عرفان ڈوگر، ناصر بوسال، ڈاکٹر نثار چیمہ، عبدالرحمن کانجو، عائشہ غوث بخش اور چوہدری نورالحسن نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی ۔شہباز شریف نے پارٹی رہنمائوں کے حمایت کرنے اور رہائی کی مبارک پر شکریہ ادا کیا ۔(ن)لیگی رہنمائوں نے پارٹی قیادت کی جرات و بہادری اور ثابت قدمی پر خراج تحسین پیش کیا۔شہباز شریف کی پارٹی رہنمائوں سے مجموعی ملکی صورتحال۔مہنگائی اور کورونا لہر میں شدت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں