اب کس کا آپریشن نہیں ہو گا، سرکاری ہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)کورونا کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے آپریشن تھیٹرز مزید 2 ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں، میڈیکل اداروں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرشری کیئر اسپتالوں میں 10 مئی تک سرجریز کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق ایمرجنسی سرجریز پر نہیں ہوگا،مراسلے کے مطابق کورونا کیسز کی شدت میں کمی نہ آنے کے باعث فیصلہ کیا گیا، 11 مئی کو صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔۔۔۔

جہانگر ترین کو این آر او مل گیا؟ شوگر مافیاکیخلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم کا سربراہ تبدیل کر دیا گیا

لاہور(آئی این پی)پنجاب میں شوگر مافیاکے خلاف تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کو تبدیل کردیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر رضوان کی جگہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ابوبکرخدا بخش کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر رضوان بطورممبر جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا حصہ رہیں گے، ڈاکٹررضوان کو تبادلے سے متعلق آگاہ کردیا گیا لیکن ابھی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا،ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شوگرمافیا کے خلاف انکوائری کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے،ترجمان ایف آئی اے نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر رضوان کی تبدیلی سے متعلق بات کرنے سے گریز کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close