عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کے نوٹیفیکیشن کی حقیقت سامنے آ گئی

اسلام آباد(آئی این پی )عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن سے متعلق وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر 26 اپریل کی تاریخ سے ایک جعلی نوٹیفکیشن تیزی سے سرکولیٹ ہورہا ہے جس میں عید کے موقع پر 5 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم اب وزارت داخلہ نے بھی اس نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت کردی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا تھاکہ 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں کوئی حقیقت نہیں۔۔۔۔۔

کورونا کے بڑھتے کیسز، سندھ حکومت کا صوبے میں جزوی لاک ڈائون کا اعلان

کراچی(آئی این پی ) سندھ حکومت کا صوبے بھر کے تمام جامعات، کالجز اور تمام اسکولز سمیت سرکاری دفاتر بھی بند کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کرونا ٹاسک فورس اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر اور اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند کئے جائیں۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین گھروں سے کام کریں گے، اور سیکریٹریز اپنا ضروری اسٹاف دفتر بلائیں گے۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے باعث تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کو بند کیا جارہا ہے، سرکاری دفاتر میں بھی صرف 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند کیا جارہاہے، کاش لوگ ایس او پیز پر عمل پیرا ہوتے اور ماسک پہن لیتے، اس وقت صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، اور اگر عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کرتے تو حکومت کے پاس سخت فیصلے کرنے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close