لاہور(آئی این پی ) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ہسپتالوں پر دبا وبڑھ رہا ہے، ہسپتالوں میں آکسیجن فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی صورتحال روز بروز بگڑتی جا رہی ہے، وزیراعلی عثمان بزدار نے ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد فوری بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں، متعلقہ محکمہ آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنیز سے مسلسل رابطے میں رہے گا۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وبائی صورتحال کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آکسیجن سلنڈرز مہنگے داموں بیچنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا، عوام خدارا ہوش کے ناخن لیں، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں