کوئٹہ (آن لائن )محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان نے صوبے بھر میں ہائی وہائیر سیکنڈری سکولز عید الفطر تک بند کرنے کااعلان کردیا۔محکمہ ثانوی تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے 23اپریل کو ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی روشنی اور حکام بالا کی منظوری کے بعد محکمہ ثانوی تعلیم حکومت بلوچستان ن ے صوبے بھر میں سرکاری ہائی وہائیر سیکنڈری سکولز کو عید الفطر تک کورونا وائرس کی تیسری لہرکے پیش نظر بند کرنے کے احکامات دے دئیے ۔جبکہ بلوچستان انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی جانب سے میٹرک کے سالانہ امتحانات شیڈول کے مطابق جاری رہیںگے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں