لاہور(آئی این پی)کورونا کیسز میں اضافے کے باعث محکمہ صحت پنجاب نے آپریشن تھیٹرز مزید 2 ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے تمام اسپتالوں، میڈیکل اداروں کے سربراہان کے نام مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرشری کیئر اسپتالوں میں 10 مئی تک سرجریز کی اجازت نہیں ہوگی، اطلاق ایمرجنسی سرجریز پر نہیں ہوگا،مراسلے کے مطابق کورونا کیسز کی شدت میں کمی نہ آنے کے باعث فیصلہ کیا گیا، 11 مئی کو صورت حال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں