اسلام آباد(آئی این پی )عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کے نوٹیفکیشن سے متعلق وزارت داخلہ کی وضاحت سامنے آگئی۔سوشل میڈیا پر 26 اپریل کی تاریخ سے ایک جعلی نوٹیفکیشن تیزی سے سرکولیٹ ہورہا ہے جس میں عید کے موقع پر 5 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی تعطیلات ہوں گی تاہم اب وزارت داخلہ نے بھی اس نوٹیفکیشن سے متعلق وضاحت کردی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پرزیرگردش نوٹیفکیشن جعلی ہے۔وفاقی وزارت داخلہ کا کہنا تھاکہ 13 سے 17 مئی تک عید الفطر کی چھٹیوں کے نوٹیفکیشن میں کوئی حقیقت نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں