کب ہمارے حالات بدلیں گے؟ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت اور عوام کے نام پیغام جاری کر دیا

لندن(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پاکستان کس طرح سے ہر محاذ پر رسوا ہو رہا ہے، چاہئے تو یہ تھا کہ کرونا سے نمٹنے کیلئے بروقت ویکسین کے انتظامات کئے جاتے لیکن اس میں بھی ہر طرف مایوسی ہی مایوسی ہے، پیر کے روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے لکھا کہ کب ہمارے 22 کروڑ عوام پر حکمران ترس کھائیں گے؟ کب ہمارے حالات بدلیں گے؟ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا ایٹمی پاکستان کس طرح سے ہر محاذ پر رسوا ہو رہا ہے۔

close