اِدھر ہو جائو یا اُدھر ہوجاؤ، شاہ محمود قریشی نے حکومت کو علیحدگی کی دھمکیاں دینے والی اراکین اسمبلی کو کھری کھری سنادیں، دوٹوک اعلان کر دیا

ملتان (پی این آئی ) وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے نام لیے بغیر پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اِدھر ہوجاؤ یا اُدھر ہوجاؤ ، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ 4 ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے ، یہ ہوگیا وہ ہوگیا ، کوئی نہیں بگڑے گا ، جو بلے کے نشان پر عمران خان کے بل بوتے پر ٹکٹ لے کر آیا ہے ، لائن کھیچ دو یا ادھر ہوجاؤ یا اُدھر ہوجاؤ یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا ، یہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کا پیغام ہے کہ عزت اللہ دیتا ہے ، اقتدار اللہ دیتا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے سیاسی جدوجہد کی طویل جنگ لڑی ، 22 سال کی طویل جدوجہد ہے ، اس کے پیچھے تحریک انصاف کا نظریاتی کارکن کھڑا ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے کل ہونے والی ملاقات میں جہانگیرترین خود شریک نہیں ہوں گے ، میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءجہانگیرترین کے ہم خیال اراکین اسمبلی کا گروپ کل وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا ، جس میں جہانگیرترین خود شریک نہیں ہوں گے ، بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ کے 30 سے زائدارکان پارلیمنٹ شامل ہوں گے ، جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کرنے کے لیے ہم خیال ارکان کے نام فائنل کرلیے ہیں ، ان میں 11 قومی اسمبلی اور 22 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں ، یہ تمام اراکین وزیراعظم کو جہانگیرترین کے خلاف کیسز سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کے خلاف ایف آئی کیس سے متعلق عمران خان سے بات کریں گے اور ہم خیال گروپ کے تحفظات ان کے سامنے پیش کیے جائیں گے۔

close