اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی کابینہ کی کارروائی کو آن لائن نظام پر منتقل کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،وفاقی کابینہ کی کارروائی آٹومیشن نظام کے تحت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ کابینہ ارکان کو ٹیبلیٹس پی سی فراہم کر دیئے گئے۔ کابینہ ارکان کو ایجنڈا، سمریاں، منٹس آن لائن فراہم کئے جائیں گے۔ آن لائن سسٹم سے حساس معلومات کی رازداری بھی یقینی بنائی جاسکے گی۔ آن لائن نظام سے حکومت کو سالانہ کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، خزانے کو کاغذی استعمال ختم اور پرنٹنگ اخراجات کی بچت ہوگی۔ آٹو میشن نظام کے تحت دستاویزات کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا ہے۔۔۔۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس اہم طلب،پی آئی اے میں ہڑتال کا حق ختم کرنا کا معاملہ ایجنڈے پر
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا،اجلاس میں قومی ایئر لائن ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، وفاقی کابینہ 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، اجلاس میں وفاقی کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی، وفاقی کابینہ کو پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچوئل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر غور کرے گی، وفاقی کابینہ کو گردشی قرضے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت صحت کے 4فاسٹ ٹریک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے خصوصی چھوٹ دینے کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، وفاقی کابینہ پاکستان ہاسنگ اتھارٹی فانڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی، کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ 2اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں