آکسیجن کے حصول کا ہنگامی منصوبہ تیار، وافر مقدار میں آکسیجن دستیاب ہو سکے گی

کراچی(آئی این پی)حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کے بند آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع پاکستان اسٹیل کے مطابق تکنیکی ماہرین اور انجینئرز آج پاکستان اسٹیل ملز کے آکسیجن پلانٹ کا جائزہ لیں گے، اسٹیل ملز پلانٹ کاجائزہ لینے کے لیے ملٹری انجینئرنگ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے، جائزے کے بعد اندازہ ہو سکے گا کہ پلانٹ سے آکسیجن کس حد تک حاصل کرنا ممکن ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز کے پلانٹ سے بننے والی آکسیجن صرف سلنڈرز میں بھری جا سکتی ہے،خیال رہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک میں آکسیجن کی کمی کا خدشہ ہے،ماہرین کے خیال میں آکسیجن پلانٹ چلانے کے لیے اسٹیل ملز کا مین پلانٹ چلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، اس کے علاوہ آکسیجن گیس سلنڈرز کی کمی ہونے پر سلنڈرز مینو فیکچرنگ بھی ممکن ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close