لاہور(آئی این پی)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری قوم کیلئے آزمائش بن گئی،رمضان میں لوگ لمبی قطاروںمیں کھڑے ہو کر راشن خریدنے پر مجبور ہیں، عوام نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں،اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ بیروزگاری نے گھر گھر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں، ملک میں مارکیٹیں بند اورترقیاتی کام ٹھپ پڑے ہیں، سرکاری اور نجی سیکٹرز میں نوکریاں نہیں، تاجر اور چھوٹے دکاندار رو رہے ہیں لیکن حکمرانوں میں احساس نام کی کوئی چیز نہیں،انہوں نے کہا کہ رمضان میں بھی لوگ لمبی قطاروں میں گھنٹوں کھڑے ہو کر راشن خریدنے پر مجبور ہیں، حکمران کھوکھلے نعرے لگانا بند کر دیں اور عوام نااہل حکمرانوں کا بائیکاٹ کریں،سراج الحق کا کہنا تھاکہ مافیاز کو جیلوں میں بھیجنے کی بجائے ڈھکے چھپے سرپرستی کی جا رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں