اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوروناشرح11فیصدہوگئی ہے اگریہ شرح خدا نخواستہ15فیصد ہوئی تو نظام صحت بیٹھ جائیگا،طویل مدت میں حکومت 10کروڑپاکستانیوں کی ویکسی نیشن کرناچاہتی ہے،امریکا نے کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے اور بھارت میں کورونا کیسز بڑھنے سے ویکسین کی برآمدروک دی ہے اس وقت صرف چین اورروس سے کوروناویکسین دستیاب ہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویش ناک ہے،افراتفری نہیں ہے، سندھ میں گورنر راج لگانا ایک سیاسی نعرے سے زیادہ کچھ نہیں،اتوار کو کارپوریٹ پاکستان گروپ کے آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں17لاکھ افرادکوویکسی نیشن ہوچکی ہے ہدف ہے فوری طورپر2کروڑ60لاکھ افرادکی ویکسی نیشن کی جائے گی طویل مدت میں حکومت 10کروڑپاکستانیوں کی ویکسی نیشن کرنا چاہتی ہے،انہوں نے کہا کہ ایک سال پہلے تیاری نہیں کرتے تو آج پاکستان میں بھارت جیسی صورتحال ہوتی، ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر اداروں نے اہم کردار ادا کیا اور ہم نے پہلی اور دوسری لہر کا بہتر طریقے سے مقابلہ کیا،فواد چوہدری نے کہا کہ امریکا نے کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی لگا رکھی ہے اور بھارت میں کورونا کیسز بڑھنے سے ویکسین کی برآمدروک دی ہے اس وقت صرف چین اورروس سے کوروناویکسین دستیاب ہیں، پاکستان میں کوروناکی صورتحال تشویش ناک ہے،افراتفری نہیں ہے،وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وزارت اطلاعات میں سرپلس پول بنا رہاہوں، ریڈیو پاکستان کے مردہ پڑے اثاثوں کوفعال کرناہے،فوادچوہدری نے سندھ میں گورنرراج لگنے کو خارج از امکان قرار دیدتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج لگانا ایک سیاسی نعرے سے زیادہ کچھ نہیں، سندھ اورکراچی میں ووٹ لسانی اورزبانی بنیادوں پر دیئے جاتے ہیں، پنجاب خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارکردگی پرووٹ ملتا ہے سندھ میں کارکردگی پرووٹ نہیں ڈالا جائے گا تومسائل حل نہیں ہوں گے جب تک کراچی شہرصاف ستھرا نہیں ہو گا سندھ میں بہتری نہیں آئیگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں