لاہور(آئی این پی)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب میں مکمل لاک ڈان کا مطالبہ کر دیا،پی ایم اے کے عہدیدار پروفیسر شاہد ملک نے کہا ہے کہ حکومت فی الفور پنجاب میں 15دن کیلئے مکمل لاک ڈائون کا نفاذ کرے، حکومت وقت ویکسین کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت کی مرتکب ہوئی ہے جس رفتار سے پاکستان میں ویکسی نیشن کی جا رہی ہے اس سے تقریبا 75سالوں میں ہم اپنی عوام کو ویکسی نیشن نہیں دے سکیں گے،پروفیسر اشرف نظامی کا کہنا ہے کہ پچھلے سال 23اپریل کو ملک بھر میں 1115کنفرم کیسز تھے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 839تھی آج سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 790016کنفرم کیسز ہیں اور 86529ایکٹیو کیسز ہیں، ٹوٹل میں سے صرف پنجاب میں 45510کیسز رجسڑڈ ہیں پچھلے 24گھنٹوں میں 5908نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 159اموات ہوئی ہیں، پورے ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 18سے 75 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے کورونا سے شرح اموات 2.20 ہے،پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ عوام بالخصوص ہیلتھ پروفیشنلز کو جلد از جلد ویکسین کی فراہمی یقینی بنائے اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے، انڈیا اور دوسرے ممالک جہاں کرونا بے قابو ہے فی الفور آمدورفت کی بندش کرے، او، اے لیول کے امتحانات کے لئے دنیا میں مروجہ اصول کی بنیاد پر ہی بچوں کو پروموٹ کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں