پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار خرید لی

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے چین سے کورونا ویکسین کی بھاری مقدار خرید لی،تفصیلات کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی تمام خریداری دوست ملک چین سے کی ہے، کورونا ویکسین کی خریداری 3چینی کمپنیوں سے کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق پاکستان نے کورونا ویکسین کی کل 3کروڑ 50 لاکھ ڈوز خریدی ہیں، پاکستان نے کین سائنو کی سنگل ڈوز 2 کروڑ خوراکیں خریدی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنو فام سے ویکسین کی 55لاکھ ڈوز خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے، پاکستان نے سائنو ویک سے ویکسین کی 50لاکھ ڈوز خریدی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8کھیپ پاکستان آچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close