بھارت سے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہ ، انٹیلی جنس لیول پر گفتگو ہو رہی ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت سے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے ، انٹیلی جنس لیول پر گفتگو ہو رہی ہے،اتوار کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات چیت ہمیشہ ہی ہوتی رہی ہے ہم بات چیت کو آگے بڑھنا چاہتے تھے لیکن بھارت اعتراض کرتا رہا ،ہندوستان نے مذاکرات سے فرار کا راستہ اختیار کیا ، دونوں ممالک میں کشیدگی کا واحد حل مذاکرات ہیں ،بھارت مثبت رستہ اختیار کرے تو پاکستان بات کرنے کو تیار ہے ، ہندوستان سے جب بھی مذاکرات شروع ہوئے مسئلہ کشمیر کو اس میں بنیادی حیثیت حاصل ہو گی ، انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا سے متعلق غیر ملکی میڈیا کی خبریں درست نہیں متحدہ عرب امارات نے بھی اس تاثر کی تردید کی ہے ہندوستان سے جب بھی مذاکرات شروع ہوئے قوم کو اعتماد میں لیا جائے گا ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرٹیکل 35A پر نظر ثانی کیے بغیر بھارت سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے ، پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close