وزیراعظم عمران خان کے وژن ریاست مدینہ کو ہر صورت عملی جامہ پہنائیں گے، ترجمان خیبرپختونخوا حکومت

پشاور(آن لائن)حکومت خیبرپختونخوا نے وزیراعظم عمران خان کے وژن ریاست مدینہ کی جانب عملی قدم اٹھاتے ہوئے شہداء آرمی پبلک سکول لائبریری پشاور میں اسلامک کارنر قائم کر دیا۔ ترجمان خیبرپختونخوا حکومت و معاون اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے اتوار کو اپنے آفس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات سے اپنی آنے والی نسلوں کو روشناس کرانے کے لیے وزیراعلی محمود خان کی خصوصی ہدایات کے تحت پشاور کی مرکزی لائبریری شہداء آرمی پبلک سکول لائبریری میں اسلامک سیکشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا افتتاح وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن ریاست مدینہ کو ہر صورت عملی جامہ پہنائیں گے اس سلسلے میں محکمہ اعلی تعلیم، آرکائیوز اور لائبریز نے عملی اقدامات اٹھانا شروع کر دئیے ہیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کا ذکر کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے صوبے کی تمام لائبریریز میں اسلامک سیکشنز و ختم نبوت کارنرز کے قیام کے لیے ہدایات جاری کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک سیکشن میں ایسی کتب رکھے جائیں گے جو نایاب ہونے کی وجہ سے عام آدمی کی دسترس سے دور ہوتے ہیں۔ کتب بینی کو پروان چڑھانے کے لئے تمام سہولیات بروئے کار لائیں جائیں گے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close