تحریک انصاف کی این اے 249 میں انتخابی مہم زورو شور سے جاری

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کراچی کی صدر فضہ زیشان کی سربراہی میں میگا انتخابی مہم کا آغاز کیا مہم میں پارٹی عہدیداران و دیگر خواتین کارکنان بھی متحرک رہیں،صدر فضہ زیشان کے ہمراہ مہم میں شعبہ خواتین کی نائب صدر ثمینہ خٹک ضلعی صدور آصمہ جھانگیر،شازیہ جعفرانی،صنوبر فرحان،راشا طارق، جبینہ ضمیر،پروین مراد،عظمیٰ شرجیل،فرح سہیل سمیت دیگر موجود تھیں،اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی صدر فضہ زیشان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این اے 249 کی انتخابی مہم میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جارہا ہے،ماضی میں اس حلقے کے عوام کو بیشتر مسائل کا سامنا رہا اس حلقے سے منتخب پی ٹی آئی رکن فیصل واڈا نے عوامی مسائل حل کیے،این اے 249 کے عوام باشعور ہیں حلقے کے عوام ان کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کو نہیں بھولیحلقے کے عوام پی ٹی آئی کے اقدامات سے پرامید ہیتحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی انتخابی دنگل میں دیگر جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گیامجد آفریدی این اے 249 کے مقامی رہائشی ہیں عمران خان کا وڑن ہے نوجوانوں کو آگے لایا جائے عمران خان نے ملک کے نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا، آج کا نوجوان اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف آواز بلند کرسکتا ہے فضہ ذیشان نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 249 کے عوام کا ووٹ انشاللہ پی ٹی آئی کو جائیگا ،عوام اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہوئے تحریک انصاف کو ایک بار پھر ایوان میں اپنی نمائیندگی کیلئے پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ پارٹی خواتین کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں خواتین ماہ رمضان میں بھی انتخابی مہم میں دن رات ایک کررہی ہیں ہمیں یقین ہے عمران خان کا پیغام ہر گھر پہنچایا ہیحلقے کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،ہم مایوس نہیں ہوں گے، ضمنی انتخاب میں کرپٹ پریکٹسز متعارف کروانے والے مایوس ہوں گیاین اے 249 میں تحریک انصاف کا بلا چلے گا،انتخابی دنگل میں پی ٹی آئی پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگی۔ #/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close