طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی، ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی

اسلام آباد (پی این آئی) فاصلاتی نظام تعلیم کی حامل علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد نے ملک بھر میں جاری امتحانات ملتوی کردیے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ریجنل دفاتر کے ڈائریکٹرز کی تجاویز پر کیا گیا ہے۔ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان عیدالفطر کی چھٹیوں کے بعد کیا جائے گا۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے ایسوسی ایٹ ڈگری، بی ایڈ اور بی بی اے کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بی ایس اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس اور بی ایس او ڈی ایل پروگراموں کے فائنل امتحانات بھی ملتوی کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close