چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں کہا کہ ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹر وے مکمل ہونے کے قریب ہے اور امکان ہے کہ رواں سال اگست / ستمبر میں ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹر وے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، 86 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔چیئرمین نے بتایا کہ اب مغربی روٹ پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے ، (ژوب کوئٹہ ، ہوشاب آواران) پر بھی کام شروع ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں