عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتےلیکن انہوں نے جدو جہد کو ترجیح دی، کس نے تعریف کر دی؟

اسلام آباد (پی ٹی آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ 25 سال پہلے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا غلبہ تھا، عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے۔ ویڈیو بیان میں وزیراطلاعات نے کہاکہ آج سے 25 سال پہلے عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی، یہ وہ وقت تھا جب پاکستان میں دو سیاسی جماعتوں کا غلبہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اس ٹو پارٹی سسٹم کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، بہت کم لوگوں کو امید تھی کہ وہ ان دونوں سیاسی جماعتوں کو شکست دے پائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے اپنی سیاست کی بنیاد تبدیلی کے نعرے پر رکھی اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان اور تبدیلی کا وعدہ پاکستان میں ایک ایسی ریاست کی بنیاد رکھنا تھا جس میں قانون طاقتور اور کمزور کے لئے ایک جیسا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان چاہتے تو پرویز مشرف سے سمجھوتہ کر کے وزیراعظم بن جاتے۔ انہوںنے کہاکہ 2011ء میں لاہور کا جلسہ تحریک انصاف کے لئے ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، عمران خان پاکستان کی سیاست کا محور اور مرکز بن گئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ آج بھی تحریک انصاف مڈل کلاس اور لوئر مڈل کلاس کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ غریب عوام کو توقع ہے کہ اگر کوئی پاکستان میں انصاف دے سکتا ہے تو وہ صرف تحریک انصاف ہے، عمران خان کا خواب ایک جدید اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے، یہ وہی خواب ہے جو علامہ اقبال نے دیکھا، قائداعظم نے اس کیلئے جدوجہد کی۔ انہوںنے کہاکہ علامہ اقبال اور قائداعظم کے پاکستان کی طرف بڑھنے کی توقع صرف عمران خان سے ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close