بغیر امتحان کوئی طالب علم پاس نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)اس سال کوئی بھی طالب علم بغیر امتحان پاس نہیں ہو گا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات اس سال مئی کے تیسرے یا چوتھے ہفتے میں ہوں گے۔انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں برس تعلیم علموں کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کیمبرج نےکہاہے اس سال پاکستان میں ٹیچرزاسسٹڈگریڈزنہیں ہونگے۔کل سے او لیول کے امتحانات شروع ہورہےہیں۔پچھلے سال جو گریڈز کےساتھ ہوا اس پر بہت تماشا ہوا۔انہوں نے کہا کہ صحت کی بنیاد پر فیصلہ میں نے نہیں کرنا ۔صحت کی بنیاد پر فیصلہ انہوں نے کرنا ہے جو میڈیکل فیلڈ سےوابستہ ہیں۔این سی او سی میٹنگ میں صحت کی صورت حال کاجائزہ لیاجاتاہے۔صحت کا پہلو ہمیشہ مقدس ہوتاہے۔انہوں نے کہا کہخواہش تھی کہ میٹرک اورانٹر کی کلاسز جاری رکھیں تاکہ امتحانات لیےجاسکیں۔تعلیم کےلحاظ سےتمام صوبائی وزرائےتعلیم کامشورہ تھاکہ امتحانات ہونےچاہئیں۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے پر عوام پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک میں کورونا ‏کیسزکی شرح 18فیصد سے تجاوز کرنے پر حکومت سے 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے پنجاب میں فی الفور 15 دن کیلئے مکمل لاک ڈاؤن کا مطالبہ کر دیا ہے۔ گزشتہ برس کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافے اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے حکومت نے امتحانات ملتوی کر دیے تھے اور بچوں کو بغیر امتحان پاس کر دیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے پر جہاں بیشتر طالب علموں نے خوشی کے شادیانے بجائے ، وہیں ایسے طالب علموں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے حکومت اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ ہمیں ہماری امتحانات کی تیاری کے مطابق گریڈز نہیں دیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close