غریبوں کی سن لی گئی، حکومت نے کم آمدنی والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف شمالی لاہورکے صدر غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ پی ٹی آئی کی حکومت کا غریبوں کے لئے تحفہ ہے ، اس منصوبے سے کم آمدنی والے افراد کی چھت کا خواب پوراہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا اولین ترجیح ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت غریب عوام کے خوابوں کی تعبیر کررہی ہے ، دکھی انسانیت کی خدمت سے سکون ملتاہے ، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مخیر حضرات غریب اور بے سہارالوگوں کی بھرپور مدد کریں ، غریب کی مدد کرنا آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنے گا، انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت رب کریم کی رضا کا حصول ہے ، غریبوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے والے ہی دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close