ن لیگ اور پی ڈی ایم کی سیاست اب ختم، اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (آن لائن) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا ہے کہ آخرکار مر یم نواز نے بھی تسلیم کر لیا ہے کہ تحر یک انصاف کی حکومت کو آئینی مدت پوری کر نی چاہیے (ن) لیگ اور پی ڈی ایم کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے آنیوالے وزیر اعظم بھی عمران خان ہی ہوں گے ۔ اتوار کے روز پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہ مر یم نواز ایک بات کان کھول کر سن لیں پاکستان میں شہبا زشر یف سمیت کوئی بھی وزیر اعظم عمران خان کا متبادل نہیں کیونکہ عمران خان پاکستان کے واحد سیاسی لیڈر ہیں جن پر کر پشن سمیت کوئی بھی الزام نہیں اور پاکستان کے عوام انکی ایمانداری کی گواہی دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نوازشر یف کے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیونکہ نوازشر یف احتساب کے خوف سے اب بھی کبھی پاکستان ہی نہیں آئیں گے اور تحر یک انصاف کی حکومت نہ صرف آئینی مدت پوری کر یگی بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی عوام کا فیصلہ تحر یک انصاف اور عمران خان کے حق میں ہی آئیگا شہبا زشر یف سمیت پوری (ن) لیگ ضمانتوں پر ہیں انکو چاہیے شور مچانے کی بجائے کر پشن کا حساب دیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close